ہفتہ, جون 10, 2023
ہفتہ, جون 10, 2023
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

Uncategorizedسکھر بیراج میں پانی کی آمدورفت میں پانی سے 4 لاشیں برآمد

سکھر بیراج میں پانی کی آمدورفت میں پانی سے 4 لاشیں برآمد

 ملک میں جاری مون سون بارشوں کے باعث سکھر بیراج میں نامعلوم لاشوں کی برآمدگی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں سیلابی صورت حال کے باعث سکھر بیراج میں پانی کی آمدورفت میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے تاہم خوفناک پہلو یہ ہے کہ ان سیلابی ریلوں میں نامعلوم لاشیں بھی آنے لگیں ہیں۔

مزید پڑھیں:کراچی: بہن اور بھائی کی شادی میں تلخ کلامی پر نوجوان بھائی قتل

رپورٹ کے مطابق سکھر بیراج کے مختلف دروازوں پر اس وقت چار نامعلوم لاشیں آکر پھنس چکی ہیں، دو لاشیں گیٹ نمبر چالیس، ایک گیٹ نمبر اکتالیس اور ایک گیٹ نمبر پر ساٹھ پر موجود ہے۔

متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ لاشیں کئی گھنٹوں سےسکھربیراج کےدروازوں میں پھنسی ہوئی ہیں،  لاشیں پرانی اور زیادہ دیر پانی میں رہنے کے باعث ناقابل شناخت ہوچکی ہیں۔

پولیس کو اطلاع کردی گئی ہے تاہم ابھی تک پولیس کی جانب سے کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔

متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا