پشاور ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار ہلاک

پشاور: متنی میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا ـ

پولیس کے مطابق پشاور کے علاقے متنی نوشہرہ کینٹ میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں ڈیوٹی پر مامور تین پولیس اہلکاروں کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کا نشانہ بنایا۔

مزید پڑھیں:راولپنڈی، ڈاکوؤں نے مسجد میں گھس کر امام مسجد کو لوٹ لیا

پولیس کا کہنا ہےکہ ملزمان کی فائرنگ سے تینوں اہلکار زخمی ہوئے جن میں سے 2 اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے جب کہ ایک زخمی اہلکار کو اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

پولیس کے مطابق نامعلوم ملزمان کے خلاف  مقدمہ درج کرکے ان کی گرفتاری  کے لیے کوششیں شروع کردی گئی ہیں۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *