‘کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ بارش فیصل بیس پر ہوئی‘

کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری کردیے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش فیصل بیس شاہراہ فیصل پر 12.5 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جب کہ مسرور بیس پر 12 ملی میٹر بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ناظم آباد میں 10.5، نارتھ کراچی 3، اورنگی ٹاؤن 7، ڈیفنس فیز ٹو 11.3، قائد آباد 2 اور سعدی ٹاؤن میں 3.9 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

اس کے علاوہ گلشن حدید 3، سرجانی ٹاؤن 2 ، کیماڑی2.5، گلشن معمار0.2 اور گڈاپ میں 1.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *