کچھ کرکٹرز شہباز شریف کو مبارکباد دے رہے تھے، اب خاموش ہیں: شان

معروف اداکار شان شاہد نے نام لیے بغیر قومی کرکٹر پر طنز کیا ہے۔
شان شاہد نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا ‘کچھ کرکٹرز شہباز شریف کو مبارکباد دے رہے تھے’۔
اداکار نے لکھا ‘لیکن اب وہ اتنے خاموش ہیں کہ انہیں روتے ہوئے سُنا جاسکتا ہے’۔
شان شاہد کی جانب سے ٹوئٹ میں وضاحت نہیں کی گئی کہ وہ کس کرکٹر کے لیے یہ بات کہہ رہے ہیں۔
Some cricketers were congratulating S Shareef but now they are sooooooooo silent that you can hear them weep.. @AyeshaBhutta01 @2Kazmi
— Shaan Shahid (@mshaanshahid) July 27, 2022
اس سے قبل اپنی ٹوئٹ میں شان نے پنجاب کے نئے وزیر اعلیٰ پرویز الہی کے بیٹے مونس الٰہی کو مبارکباد پیش کی تھی۔
انہوں نے لکھا ‘تاریخی جیت اور عوام کی مرضی کے ساتھ کھڑے ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں’۔