کانگو، اقوام متحدہ کی امن فوج کی فائرنگ سے 5 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

جوہانسبرگ: افریقی ملک ڈیموکریٹک رپبلک آف کانگو میں اقوام متحدہ کی امن فوج کی فائرنگ سے پانچ افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مظاہرین اقوام متحدہ کی امن فوج کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔

مزید پڑھیں:لاہور، ڈکیتی کی واردات ایک شخص جاں بحق، لاکھوں روپے لوٹ لیے

مظاہرین نے اقوام متحدہ کے مشن پر دھاوا بولا تو امن فوج کے اہلکاروں نے فائر کھول دیا۔ کانگو میں دو دن سے شہری امن فوج کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔

مظاہرین کا موقف ہے کہ امن فوج باغیوں اور سرکاری فورسز کے درمیان لڑائی روکنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *