’آپ کی قبریں بھی گدلے پانی سے بھر جائیں‘، احسن محسن کراچی کی صورتحال پر برہم

اداکار احسن محسن اکرام بارشوں کے باعث کراچی کی خراب صورتحال پر سیاستدانوں پر برس پڑے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں احسن محسن نے کہا ‘میرے پیارے شہر کو اس حالت میں دیکھ کر بے حد افسوس ہورہا ہے’۔

 

اداکار نے سخت الفاظ استعمال کرتے ہوئے لکھا ‘سیاستدان اور تمام سرکاری افسران، مجھے امید ہے کہ آپ کی قبریں بھی گدلے پانی سے بھر جائیں، جیسے اس وقت گلیوں اور لوگوں کے گھروں میں پانی جمع ہے’۔
احسن نے لکھا ‘نااہل لوگ کچھ ٹھیک نہیں کر سکتے’۔

انہوں نے مزید کہا کہ ‘آپ سب سیاسی، سماجی اور اقتصادی طور پر مکمل صفر ہیں’۔

واضح رہے کہ کراچی میں حالیہ مون سون اسپیل کے تحت سڑکوں پر پانی جمع ہے، اس کے علاوہ پوش علاقوں سمیت شہر کے دوسرے علاقوں میں گندا پانی لوگوں کے گھروں میں جمع ہوگیا۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *