سپریم کورٹ کے فیصلے کے حوالے سے عمران خان کی ٹوئٹ

کشمیر انتخابات میں پی ٹی آئی کامیاب

سپریم کورٹ کے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے متعلق کیس کے فیصلے کے حوالے سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ٹوئٹ سامنے آئی ہے۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں عمران خان نے لکھا کہ ’ہر طرح کی دھمکیوں اور بدکلامیوں کے باوجود ثابت قدم رہنے اور آئین و قانون کی حکمرانی بحال کرنے پر میں سپریم کورٹ کے ججز کو سراہتا ہوں۔ ‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’میں علی ظفر اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں اور ضمنی انتخاب میں دھاندلی کیخلاف بڑی تعداد میں باہر نکلنے پر پنجاب کے عوام کا بھی مشکور ہوں۔‘

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ ’کل شام کو ہم اللہ کا شکر ادا کریں گے اور پاکستان کے عوام کے ساتھ اس کامیابی کا جشن منائیں گے جو حقیقی آزادی کی ہماری جدوجہد میں ساتھ ساتھ رہے۔‘

آخر میں انہوں نے شکر اللہ شکریہ عوام کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

خیال رہے کہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ درست نہیں، ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کالعدم قرار دی جاتی ہے۔

فیصلے میں کہا گیا ہےکہ ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کا کوئی قانونی جواز نہیں، پنجاب کابینہ بھی کالعدم قرار دی جاتی ہے، حمزہ شہباز اور ان کی کابینہ فوری طور پر عہدہ چھوڑیں۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *