موسلادھار بارشوں سے حب ڈیم میں پانی کی سطح میں اضافہ

حب: حب ڈیم میں بارشوں کے تیسرے اسپیل کے بعد بڑے سیلابی ریلے داخل ہونا شروع ہو گئے، ڈیم میں پانی کی سطح میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے۔

اس وقت ڈیم کے اسپل وے سے 80000 اسی ہزار کیوسک پانی خارج ہو کر حب ندی کے ذریعے سمندر کی جانب بڑھ رہا ہے ویراب ندی اور حب ندی سے آنے والے بڑے ریلے آج رات 12 بجے تک ڈیم میں داخل ہونے کے بعد حب ندی میں پانی کا اسپل وے سے اخراج تین سے چار لاکھ کیوسک تک جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:33 سالہ پاکستانی نوجوان بین الاقوامی باڈی بلڈنگ مقابلوں کے کم عمر ترین جج بن گئے

جس سے حب ندی کے اطرف قریبی آبادیوں کے متاثر ہونے کا خطرہ لا حق ہے ڈپٹی کمشنر لسبیلہ اور ایکسیئن اری گیشن لسبیلہ ڈیم کی صورتحال کو مانیٹر کرنے کے ساتھ ساتھ ندی کنارے آباد لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے کام کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔

اس وقت بھی بلوچ کالونی کے مکینوں کی منتقلی کے عمل کی نگرانی میں مصروف ہیں ایکسیئن اری گیشن جبار زہری نے فون پر بتایا کہ شدید بارشوں کی وجہ سے ڈیم میں بہت بڑے ریلے داخل ہو رہے ہیں اور آج رات حب ندی میں اسپل وے سے خارج ہونے والے پانی کے باعث بہت بڑے ریلوں کی آمد متوقع ہے۔

مزید پڑھیں:اکشے ایک بار پھر سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے اداکار بن گئے، ایوارڈ سے بھی نوازا گیا

حب ندی پل کی خستہ حالی کے باعث آج رات پیدل اور موٹر سائیکل پر گزرنے والوں پر بھی پابندی عائد کرنے پر غور کیا جا رہا ہے

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *