اکشے ایک بار پھر سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے اداکار بن گئے، ایوارڈ سے بھی نوازا گیا

اکشے کمار

سپر اسٹار اکشے کمار کو ایک بار پھر بالی وڈ انڈسٹری کا سب سے زیادہ ٹیکس دینے والا اداکار قرار دیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی وڈ کے کھلاڑی نے 2022 میں ایک مرتبہ پھر سب سے زیادہ ٹیکس دیا جس پر انہیں محکمہ انکم ٹیکس کی طرف سے اعزازی سند (سمن پترا) سے بھی نوازا گیا۔

اکشے کمار ان دنوں فلم ساز ٹینو دیسائی کے ساتھ اپنی آنے والی فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں برطانیہ میں مصروف ہیں اس لیے یہ ایوارڈ اکشے کی ٹیم نے وصول کیا۔

بھارتی میڈیا پنک ولا کی رپورٹ کے مطابق یہ اکشے اور ان کے مداحوں کے لیے کوئی تعجب کی بات نہیں ہے کیونکہ سپر اسٹار پچھلے 5 سالوں سے بھارت کے سب سے زیادہ ٹیکس دہندگان میں شامل رہے ہیں۔

بالی وڈ اداکار کو محکمہ انکم ٹیکس کی جانب سے ملنے والے ایوارڈ کی تصویر بھی سامنے آئی ہے جو سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہے۔ اکشے کے مداح انہیں اس سند کے لیے مبارکباد پیش کر رہے ہیں۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *