پاکستان پٹرولیم گروپ کا درآمدی بل نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث مالی سال 2022 کے دوران پاکستان پٹرولیم گروپ کا درآمدی بل تاریخ کی نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔

زیرتبصرہ مالی سال میں ملکی تاریخ میں پہلی بار پٹرولیم گروپ کے درآمدی بل کی مالیت 23 ارب 31 کروڑ ڈالر رہی ہے، وفاقی ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2021 کے مقابلے مالی سال 2022 میں پیٹرولیم گروپ کی درآمدات میں 105 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مالی سال 21 میں پیٹرولیم مصنوعات کے درآمدی بل کی مالیت11ارب 35 کروڑ ڈالر تھی جبکہ مالی سال 22 میں پیٹرولیم مصنوعات کا درآمدی بل 133 فیصد اضافے سے 12.06 ارب ڈالر رہا، مالی سال 21 میں پیٹرولیم مصنوعات کا درآمدی بل 5.16 ارب ڈالر تھا جبکہ مالی سال 22 میں خام تیل کی درآمدات کی مالیت 80 فیصد کے اضافے سے 5.59 ارب ڈالر رہی۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *