افضل بٹ پی ایف یو جے کے صدر منتخب

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات کے نتائج کا اعلان کردیا گیا جس کے مطابق افضل بٹ صدر اور ارشد انصاری جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات کے نتائج کا اعلان الیکشن کمیٹی نے کیا جن کے مطابق افضل بٹ صدر اورا رشدانصاری جنرل سیکرٹری کے عہدوں پر کامیاب ہوئے ہیں۔

نائب صدور کی نشستوں پر نعیم حنیف، خورشید عباسی، سلیم شاہد اور سید بخاری شاہ کامیاب قرار پائے جب کہ خزانچی کی نشست پرلالہ اسد منتخب ہوئے۔

نو منتخب صدر افضل بٹ اور سیکرٹری جنرل ارشدانصاری نے صحافیوں کے حقوق کے لیے بھرپور جدوجہد جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ۔

افضل بٹ اور ارشد انصاری نے کہا کہ صحافیوں کے حقوق کی جنگ لڑنی ہے اور صحافیوں کے مسائل حل کرانے کی ہرممکن کوشش کریں گے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *