سلمان خان نے قتل کی دھمکیاں ملنے کے بعد اسلحہ لائسنس کیلئے درخواست دے دی

بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے قتل کی دھمکیاں ملنے کے بعد اسلحہ لائسنس کیلئے درخواست دے دی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعے کے روز سلمان خان نے ممبئی پولیس کے کمشنر وویک پھنسالکر سے ملاقات کی اور اپنے ذاتی تحفظ کے لیے اسلحے کے لائسنس کی درخواست جمع کروائی۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سلمان خان کی جانب سے اسلحے کے لائسنسس کیلئے درخواست کا فیصلہ گزشتہ ماہ انہیں ان کے والد سلیم خان کے نام موصول ہونے والے دھمکی آمیز خط کے بعد کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سلمان خان اور ان کے والد کو گزشتہ ماہ ایک دھمکی آمیز خط موصول ہوا تھا۔ اُس خط میں لکھا تھا کہ ‘ تمہارا حال موسے والا جیسا کر دوں گا’۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *