پنجاب میں ڈپٹی اسپیکر نے عدالتی فیصلے کی روشنی میں رولنگ دی: احسن بھون

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر احسن بھون نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے معاملے پر ردعمل کا اظہار کیا۔

احسن بھون نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں ڈپٹی اسپیکر نے رولنگ دی، ہم نے پہلے بھی کہا تھا کہ اس وقت کا فیصلہ درست نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کو کسی ایک شخص کے فائدے کے بجائے آئین کے تحت فیصلہ کرنا چاہیے تھا۔

واضح رہےکہ سینئر قانون دان اعتزاز احسن نے وزیراعلیٰ پنجاب سے متعلق ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کے فیصلے کو غلط قرار دیا ہے جب کہ معروف قانون دان بیرسٹر صلاح الدین نے اپنے بیان میں کہا کہ پنجاب اسمبلی میں آج کا ڈھونگ سپریم کورٹ کی نامعقول تشریح کا براہ راست نتیجہ ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *