ق لیگ ایوان کے اندر شش و پنچ کا شکار

پاکستان مسلم لیگ (ق) کے ارکان پنجاب اسمبلی میں شش و پنج کا شکار نظر آئے۔

مسلم لیگ ق کے اراکین تاحال ایوان میں اپوزیشن بنچوں پر موجود ہیں اور کوئی رکن اٹھ کر تاحال ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے نہیں آیا۔

مزید پڑھیں:شجاعت حسین، پرویز الہٰی تعلقات پر حفیظ اللّٰہ نیازی کا تجزیہ

واضح رہے کہ پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے لیے اسمبلی اجلاس شروع ہو گیا، ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں، ن لیگ کے اراکین اسمبلی ہال میں پہنچ گئے، جس کے بعد اسمبلی کے دروازے بند کردیے گئے، اس کے بعد اندر کوئی نہیں جاسکے گا۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *