شجاعت حسین، پرویز الہٰی تعلقات پر حفیظ اللّٰہ نیازی کا تجزیہ

معروف صحافی و تجزیہ کار حفیظ اللّٰہ نیازی نے چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہٰی کے درمیان دوری کی وجہ بتادی۔

میڈیا سے گفتگو میں حفیظ اللّٰہ نیازی نے کہا کہ چوہدری پرویز الہٰی جب عمران خان سے ملاقات کے لیے بنی گالہ گئے تو شجاعت حسین اس سے لاعلم تھے۔

مزید پڑھیں:لاہور، 8 گھنٹے کی مسلسل موسلادھار بارش، 20 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

انہوں نے مزید کہا کہ پرویز الہٰی کی جانب سے عمران خان کی حمایت نے چوہدری شجاعت حسین کو انتہائی مایوس کیا۔

صحافی و تجزیہ کار نے یہ بھی کہا کہ اس پر چوہدری شجاعت حسین نے چوہدری پرویز الہٰی سے کہا کہ ہم نے وعدہ کیا تھا۔

اُن کا کہنا تھا کہ کل رات کو آصف زرداری نے مونس الہیٰ اور چوہدری شجاعت حسین سے تفصیلی ملاقات کی۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *