کراچی: نمائش چورنگی کے قریب چوروں کی بڑی واردات رونما ہوئی، متعدد افراد کو لوٹ لیا۔
ذرائع کے مطابق ملزمان نمائش چورنگی پر ہوٹل پر بیٹھے متعدد افراد کو ملزمان نے انتہائی دیدہ دلیری کے ساتھ 15 منٹ تک ہوٹل پر لوٹ مار کی جس کے بعد فرار ہوگئے، مذکورہ ہوٹل پر اس سے قبل بھی واردات ہوچکی ہے۔
مزید پڑھیں:عمران خان اپنی حد میں رہیں ابھی جمعیت والے زندہ ہیں، فضل الرحمٰن
بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب نمائش چورنگی پر قائم چائے کے ہوٹل پر مسلح ملزمان نے دھاوا بولا اور ہوٹل پر بیٹھے تمام افراد سے انتہائی اطمینان کے ساتھ موبائل فون، نقدی اور دیگر قیمتی اشیا لوٹ لیں جبکہ واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
متاثرہ شہریوں کے مطابق ملزمان تقریباً 15 منٹ تک لوٹ مار میں مصروف رہے لیکن اس دوران نمائش جیسے شہر کے مرکزی و مصروف علاقے میں پولیس کا کوئی وجود نہیں تھا۔
مزید پڑھیں:مردان اور بنوں میں پولیس کے ہاتھوں متعدد انسانی اسمگلرز گرفتار
ایک شہری کا کہنا تھا کہ وہ اے ٹی ایم بوتھ سے کچھ ہی دیر پہلے رقم نکال کر آیا تھا جوکہ واردات میں لوٹ لی گئی، شہریوں کا کہنا تھا کہ اس سے قبل بھی اسی ہوٹل پر واردات ہوچکی ہے جبکہ پولیس کی جانب سے کوئی ٹھوس کارروائی نہیں کی۔