عمران خان اپنی حد میں رہیں ابھی جمعیت والے زندہ ہیں، فضل الرحمٰن

مولانا فضل الرحمٰن

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم زمین اتنی گرم کر دیں گے کہ یوتھیے پاؤں نہیں رکھ سکیں گے۔

بنوں میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ عمران خان اپنی حد میں رہیں ابھی جمعیت والے زندہ ہیں، شہری عمران خان کا ساتھ نہ دیں بلکہ میدان میں آکر ملک کی وفادار قوتوں کا ساتھ دیں۔

مزید پڑھیں:مردان اور بنوں میں پولیس کے ہاتھوں متعدد انسانی اسمگلرز گرفتار

انہوں نے کہا کہ ’وزیر اعظم شہباز شریف غیر ضروری شرافت دکھا رہے ہیں، وزیر داخلہ حکیم رانا ثنا اللہ کو جگائیں اور انہیں حرکت میں لائیں ابھی بہت کیسز پڑے ہیں‘۔

سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ عمران خان کو آرام سے ایک لمحہ بھی نہیں گزارنے دیں گے، ہمیں ان کے آقاؤں کا اور ان کی ڈوریں ہلانے والوں کا پتا ہے، عمران خان کو اقتدار سے اتارنا پاکستان سے وفاداری ہے، تم اگر اقتدار میں آنے کی خواہش رکھتے ہو تو کبھی پوری نہیں ہوگی۔

مزید پڑھیں:کیا ایک بار پھر رجیم چینج کا فصلہ۔۔۔

مولانا فضل الرحمٰن نے مزید کہا کہ حکومت کو آئی ایم ایف شرائط میں رکاوٹ ڈالنی چاہیے تھی، کرب کا شکار ہوں کہ کس طرح عام آدمی کو ریلیف دے سکیں۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *