کے الیکٹرک نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست دیدی

کے الیکٹرک نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست دے دی۔

کے الیکٹرک کی جانب سے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو درخواست دی گئی ہے جس میں جون کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں اضافے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک نے جون کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ بجلی 11.39 روپے مہنگی کرنے کی درخواست کی ہے۔

نیپرا کا کہنا ہےکہ کے الیکٹرک کی درخواست پر سماعت 28جولائی کو ہوگی۔

 

 

 

 

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *