پاکستان کو گال ٹیسٹ جیتنےکیلئے 120 رنز اور سری لنکا کو7 وکٹیں درکار

گال: پاکستانی اوپنر عبداللہ شفیق نے سری لنکا کے خلاف شاندار سنچری اسکور کرکے ٹیم کی پوزیشن مضبوط بنادی۔

ٹیسٹ کے چوتھے دن کےکھیل کے اختتام پر سری لنکا کے 342 رنز کے تعاقب میں پاکستان نے 3 وکٹ پر 222 رنز بنالیے ہیں۔

پاکستان کوگال ٹیسٹ جیتنےکے لیے مزید 120 رنز درکار ہیں جب کہ میزبان سری لنکا کو سیریز کا پہلا ٹیسٹ جیتنے کے لیے7 وکٹیں حاصل کرنا ہیں اور کل میچ کا آخری روز ہے۔

اوپنر عبداللہ شفیق ٹیسٹ کیریئرکی دوسری سنچری اسکورکرکے 112 رنز پر وکٹ پر موجود ہیں جب کہ محمد رضوان 7 رنز پر ان کا ساتھ دینے کے لیے موجود ہیں۔

اس سے قبل کپتان بابراعظم 55، امام الحق 35 اور اظہرعلی 6 رنزبنا کر آؤٹ ہوگئے۔

سری لنکا کے پراباتھ جے سوریا نے 2 اور رمیش مینڈس نے ایک وکٹ حاصل کی۔

آج میچ کے چوتھے روز کا آغاز سری لنکا کی بیٹنگ سے ہوا تھا جب ٹیم کے 329 اسکور پر 9 کھلاڑی آؤٹ تھے لیکن سری لنکا نے مجموعی اسکور میں صرف 8 رنز کا اضافہ کیا اور 337 رنز بنا کر پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی اور قومی ٹیم کو جیت کے لیے 342 رنز کا ہدف ملا۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *