کراچی سمیت سندھ بھر میں کاروباری مراکز رات 9 بجے بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

کراچی: توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے کراچی سمیت سندھ بھر میں کاروباری مراکز کے اوقات کار محدود کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تمام بازار، تجارتی مراکز، شاپنگ سینٹرز، سپراسٹورز رات 9 بجے بند کردیے جائیں گے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ شادی ہالز، بینکوئٹس اور تقاریب ساڑھے 10 بجے تک ختم کرنی ہوں گی۔

اس کے علاوہ ریسٹورنٹس،کافی شاپس، ہیلتھ سینٹرز، کلبس، جم، سنیما، تھیٹر ساڑھے11 بجے تک بند کرنے ہوں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بل بورڈز اور دیگر اشتہارات کی لائٹس بھی 9 بجےتک بند کرنی ہوں گی۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مذکورہ تمام پابندیوں کا اطلاق ہفتے کے روز نہیں ہوگا جبکہ ایک دن جمعہ یا اتوار کو چھٹی کا دن تصور کیا جائے گا۔

محکمہ داخلہ کے مطابق ان پابندیوں کا اطلاق 16 اگست 2022 تک کیلئے ہوگا۔ میڈیکل اسٹورز، اسپتال، فارمیسیز، پیٹرول پمپس، دودھ دہی کی دکانیں، بیکریز، لیبارٹریز، کال سینٹرز، پوسٹل سروسز، ایمبولنس سروسز، ٹائر ریپیئر شاپس، بس اڈے، سبزی منڈی وغیرہ کو استثنیٰ حاصل ہوگا۔

 

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *