رابطوں کا فقدان، کاروبار میں نقصان

تحریر : شکیل احمد خان

پش ٹو ٹاک اوور سیلولر موبائل کمیونیکیشن سسٹم:
رابطوں اور بروقت فیصلوں میں تاخیرہی بڑے نقصانات کی وجہ بنتے ہیں کہیں اگ لگ جاے تو فوری کیا کرنا ہے کس کو بتانا ہے کون فیصلہ لے گا اگ کو قابو کرنے اور ریکسیو عملے کو بلانے میں جدید رابطوں کا نظام ہی نہیں ہوتا اور اگ لاکھوں کروڑوں کا املاک جلا چکی ہوتی ہے۔

اسی طرح اگر کہیں دہشت گردی ہوجاے یا دہشت گرد اجائیں تو سیکیورٹی اداروں کے پاس بروقت واقعے سے نمنٹے کے لئے جدید رابطوں کے سسٹم موجود ہی نہیں ہوتا دہشت گردوں کو قابو کرتے کرتے بھی مالی و جانی نقصانات ہوجاتے ہیں اسی طرح نجی اداروں میں پروڈکشن کے وسیع پلانٹ ہوں اسپتال ہوں یا پھر تعملیمی ادارے و تعمیراتی سائٹ پروجیکٹس ہوں ان میں انتظامی ، سیکیورٹی اور اپریشنل ہدایات دینے کے لئے آپس کی اجتماعی کمیونیکیشن کا کوئی جدید سسٹم ہی نہیں ہے ۔

پاکستان کو اس وقت جدید کمیونیکیشن ٹیکنالوجی سے لیس کرنے کی ضرورت ہے اور اس جدید سسٹم کو دنیا بھر کے ممالک اپنا بھی چکے ہیں ، دنیا میں معیاری اور جدید کمیونیکیشن الات بناے والےمعروف ادارے ہائٹیرا کے بناے گئے پش ٹو ٹاک اوور سیلولر موبائل کمیونیکیشن سسٹم اس وقت بے شمار ممالک کے سرکاری و نجی ادارے استعمال کررہے ہیں، یہ سسٹم اور ڈیوائسز کی ضرورت کب محسوس کی گئی کس طرح یہ جدید تر ہوئیں اور ان کی اصل افادیت کیا ہے اس پر ایک نظر ڈالنے کی ضرورت ہے

مزید پڑھیں:بنوں، 2 گروپوں میں تصادم، فائرنگ سے متعدد افراد جاں بحق و زخمی

رابطوں کا ارتقاء:
ماضی میں چند دھائیوں پہلے اگر درجنوں لوگ دور دور کھڑے ہوکراپس میں گروٌپ ڈسکشن کرنا چائیں تو ممکن نہ تھا یا انڈر گراونڈ مائینز یا کئی منزلہ عمارت ہر دور دور موجود ہوں اور سب ایک ساتھ کمیونیکیشن کرنا چاہیں توبھی ممکن نہ تھا مگر آج ٹیکنالوجی نے ان فاصلوں کو ختم کرکے ممکن بنا دیا ہے اور اب فاصلے ختم ہوگئے اور قربتیں بڑھ گئی اس ٹیکنالوجی کو کہتے ہیں پش ٹو ٹاک اوور سیلولر موبائل کمیونیکیشن سسٹم ۔

جی ہاں چند دہائیوں پہلے شروع ہونے والا یہ سسٹم اتنا جدید ہوچکا ہے کہ اس کے افادیت سے اب کوئی بھی انکار نہیں کرسکتا۔ سرکاری و نجی سیکیورٹی ادارے ، ٹرانسپورٹ ، لاجسٹک ، اسپتال ، تعلیمی ادارے اور تجارتی ادارے و فیکٹریز سب اس جدید ٹیکنا لوجی سے فائدہ اٹھا رہے ہیں اور اخر کیوں نہ اٹھائیں فائدہ، اس ٹیکنالوجی نے کام کو اتنا سہل اور سیکیور کردیا ہے کہ یہ اب وقت کی ضرورت بن چکی ہے ۔

اس دو طرفہ بات چیت کرنے کا تصور دراصل نیکسٹل کمیونیکیشن نے سن دو ہزار ستاسی میں متعارف کرایا اور کاروباری مواصلات میں انقلاب برپا کردیا جس کی جگہ اسپرنٹ کارپوریشن نے سن دوہزار تیرا میں ایک مزید بہترکوالٹی پر مبنی مربوط ڈیجیٹل نیٹ ورک لاکر اپنی اجارہ داری قائم کردی ۔ آج دنیا کے معروف معیاری اور جدید کمیونیکیشن الات بنانے والے ادارے ہائٹیرا پش ٹو ٹاک اوور سیلولر موبائل کمیونیکیشن سسٹم سادہ براڈبینڈ اور جدید ایل ٹی ای براڈ بینڈ سسٹم دونوں سہولیات فراہم کررہا ہے ۔ اور تھری جی ، فور جی اور لانگ ٹرم ایوولوشن ٹیکنالوجی (ایل ٹی ای) پر دو طرفہ ریڈیو سروسز فراہم کرتا ہے جو موبائل نیٹ ورک آپریٹرز کے سیلولر انفراسٹریکچر کو استعمال کرتے ہوے ایک ملک گیر ریڈیو نیٹ ورک بناتا ہے ۔ اور روایتی بیس اسٹیشنز ریڈیو نیٹ ورک کےبرعکس ایک وسیع کوریج ایریا نیٹ ورک پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے ۔

پش ٹو ٹاک اوور سیلولر موبائل کمیونیکیشن سسٹم دراصل ڈیجیٹل موبائل ریڈیو، پیغام رسانی، فوری گروپ کالنگ ، جی پی ایس لوکیشن ٹریکنگ اور ہنگامی اطلاعات پہنچانے کی سہولیات کو تھری جی فور جی سیلولر کوریج کو اسعتمال کرتے ہوے ایک جدید ڈیٹا اینڈ ویڈیو ایپلی کیشنز کے ستھ یکجا کردیتا ہے ۔ ہائٹیرا پی او سی ریڈیو ، ہائٹیرا پی او سی اسمارٹ فونز ، ہائٹیرا پی او سی باڈی کیمز جیسے الات کسی بھی ملک میں موجود موبائل آپریٹرز کے سیلولر انفراسٹرکچر سے منسلک ہوتے ہیں ۔

یہ ایک انتہائی قابل اعتماد نیٹ ورک ہونے کے ساتھ ساتھ آپریشنل اخراجات سے بھی نجات دلاتے ہیں ۔ پی او سی ریڈیو ڈیوائسز سے گروپ کالنگ کو علیحدہ علیحدہ گروپ تریتب دے سکتے ہیں جسے ملازمین کی کیٹیکریز،سپروائزرز اور ایڈمنسٹریٹرز کے گروپ ، سائڈ گارڈز اسٹآف ، موبائل گشت پر مامور اسٹاف اور بے شمار گروپس ترتیب کرکے گروپ کالنگ کی جاسکتی ہے ۔

مزید پڑھیں:تنقید پر ایکشن فوج کے لیے نقصاندہ، غلطیاں سب سے ہو جاتی ہیں۔ عمران خان

پی او سی ریڈیو مارکیٹ :
پش ٹو ٹآک ڈیوائسز کی مارکیٹ گروتھ تیزی سے بڑھ رہی ہے جس کی وجہ دنیا بھر میں سیلولرسروسز تھری جی فور جی اور اب فائیو جی ٹیکنالوجی کی مانگ کے ساتھ انٹر نیٹ و موبائل فونز کے بے تحاشہ استعمال ہے ۔ مستقل کے ابھرتے کاروبار کے تصویر پیش کرنے والے اشاعتی ادارے فوربس انسائڈ کے مطابق پی او سی ڈیوائسز کی مارکیٹ بارہ بلین ڈالر سے تجاوز کرچکی ہے جو توقع کی جارہی ہے کہ دس فیصد کمپاونڈ سالانہ گروتھ ریٹ کے ساتھ سال دو ہزار ستائیس تک ساڑھے پچیس بلین ڈالرسے تجاوز کرجاے گی اور اس مارکیٹ شئیرزمیں شمالی امریکہ اہم کردار اداکریگا ۔

پش ٹو ٹاک ڈیوائسز کی مانگ کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ سال دوہزار پانچ تک ڈیوائسز بنانے والے ادارے نیکسٹل کمیونیکیشن کے امریکہ میں بیس ملین سبسکرائبرز تھے اور ٹاپ دوسو مارکیٹوں میں سے ایک سو اٹھانوے مارکیٹوں میں اس کے اجارہ داری تھی۔ کم لاگت پر مبنی یہ جدید کمیونیکشن سسٹم اب مختلف شعبوں جیسے سیکیورٹی ، تعمیرات ، اسپتال ، انتظامی شعبوں ، مینوفیکچرنگ ، لاجسٹک گاڑیوں کی ترسیل ، ریٹیلز آوٹ لیٹس اور ہوٹلز انڈسٹریز کو ایک بہترین سروسزسہولیات فراہم کرتا ہے ۔

مزید پڑھیں:تحریک انصاف نے ضمنی انتخابات میں بڑی برتری حاصل کرلی

پی او سی ڈیوائیسز کی خصوصیات و فوائد :
روایتی وسیع ایریا پرائیویٹ ریڈیو نیٹ ورک کو قائم کرنے اور چلانے کےلیے زیادہ لاگت کی ضرورت ہوتی ہے جسے بیس اسٹیشن، راوٹرز انٹینا اور دیگر الات وغیرہ جبکہ ہائٹیرا پی او سی ڈیوائسز کی آپریشنل لاکت نہایت کم ہے جو صرف ہائٹیرا پی او سی ڈیوائسز اور سبسکرپشن اور سم کارڈ کے ساتھ پورا بیس اسٹیشن چلانے کے قابل بناتا ہے اور کسی انفرااسٹیکچر کو خریدنے چلانے اور دیکھ بھال کرنے کی ضرورت نہیں اور یومیہ آپریٹنگ اخراجات کو بھی کم کرتا ہے بلکہ مہنگے فریکوئنسی لائسنس بھی درکار نہیں ہوتا۔

ہائٹیرا پی او سی ریڈیو ڈیوائیسز آوٹ ڈور ورک کے مطابق بنائے گیے ہیں جو پانی اور دھول میں بہتر کارکردگی دیکھاتے ہیں ۔ کسی بھی شور کو دبانے کے ساتھ اچھے معیار کے ساتھ ہائی والیم اسپیکرز کی سہولت رکھتے ہیں جو تیز شور کے ماحول میں بہتر کارکردگی دیکھاتے ہیں ان ڈیوائسز کے اندر خاص لیتھیم بیٹریز لگائی گئی ہیں لمبی ورکنگ شفٹ تک ڈاون نہیں ہوتی ۔

ہائٹیرا پی او سی ریڈیو کی نمایاں خصوصیات میں پی پی ٹی بٹن، ہائی کوالٹی ریزولوشن ایل سی ڈی ڈسپلے، بلٹ ان جی پی ایس ڈسپیچ ایپلیکیشن، بلوٹوتھ ، ویڈیو ثبوت ریکارڈنگ کیمرے اور فوٹو بھیجنے و ویڈیو کانفرنسنگ جیسی نمایاں خصوصیات شامل ہیں ۔ ہائٹیرا پی او سی ریڈیو کار کٹ باقاعدہ تصدیق شدہ ہے جو گاڑی کے اندر اور باہر دونوں جگہ قابل استعمال ہے جو گاڑی کے ڈیش بورڈ پر لاکنگ بریکٹ کے ساتھ نصب بھی کی جاسکتی ہے اور وقت ضرورت ہاتھ میں لے کر استعمال بھی کی جاسکتی ہے ، ریڈیو کار کٹس میں چارجنگ پاور بیرونی اسپیکرز، مائیکروفونز بھی موجود ہیں ۔

مزید پڑھیں:ایک زرداری سب پربھاری یا ایک زرداری سوبیماری؟

نئے پاکستان کا اصل تصور :
نئے پاکستان کے سیاسی تصورات سے تو آپ اکثراگاہ ہوتے ہی رہتے ہیں مگر سوچیں اگر نیا اور جدید پاکستان ہمیں بنایا ہی ہے تو زندگی کے ہر شعبہ جات کوہمیں نئی ٹیکنالوجی سے لیس بھی کرنا ہوگا جس کی ایک مثال دنیا کے معروف معیاری اور جدید کمیونیکیشن آلات بناے والے ادارے ہائٹیرا نے پیش کردیا ہے ، حال ہی میں پاکسان کے ہائی وے اور موٹر وے پولیس نے اس جدید نظام کو اپنانے کا دنیا کی معروف ادارے ہائٹیرا سے باقاعدہ خریداری کا معاہدہ بھی کرچکے ہیں ۔
اگر پاکستان ہائٹیرا کے جدید پش ٹو ٹاک اوور سیلولر موبائل کمیونیکیشن سسٹم کو سرکاری و نجی اداروں میں نافذ کرنے کے لئے قانون سازی بھی کرے تو نہ صرف سیکیورٹی اور دہشت گردی جیسے واقعات پر بروقت آسانی سے قابو پایا جاسکے گا بلکہ ہماری زندگی سہل ہونے کے ساتھ ساتھ ہماری پروڈکشن اور ایکسپورٹ دگنی ہوگی جو ہماری معاشی گروتھ کو اوپر لے ائے گی اور نئے پاکستان کا اصل تصور کی تکمیل ہوجائے گی جس کا خواب ہمارے رہبر پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے کبھی دیکھا تھا۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *