بھارت کو27 فروری کی یاد دلانے کیلئے پاک فضائیہ کا نیا نغمہ جاری

الرٹ نیوز : پاک فضائیہ نے27 فروری کی مناسبت سے نیا نغمہ ” اللہ اکبر” جاری کردیا

پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق نغمے ” اللہ اکبر” میں پاک فضائیہ کے شیر دل جوانوں کی بے مثال بہادری کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ہے ۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق 27 فروری پاکستان کی تاریخ میں ایک درخشاں باب کی مانند ہے ، پاک فضائیہ نے دن کی روشنی میں دشمن پر کامیاب حملہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال 27 فروری کو پاک فضائیہ نے پاکستانی حدود میں گھسنے والے 2 بھارتی طیاروں کو مارگرایا تھا جب کہ ایک بھارتی پائلٹ کو بھی گرفتار کرلیا تھا۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *