بنوں، 2 گروپوں میں تصادم، فائرنگ سے متعدد افراد جاں بحق و زخمی

ضلع بنوں کے علاقے نورڈ میں 2 گروپوں میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے ایک گروپ کے 2 افراد اور 2 راہ گیر جاں بحق ہوئے ہیں۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں دوسرے گروپ کے 2 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:تنقید پر ایکشن فوج کے لیے نقصاندہ، غلطیاں سب سے ہو جاتی ہیں۔ عمران خان

پولیس نے یہ بھی کہا کہ دونوں گروپوں میں 14 سال سے زمین کے تنازعے پر دشمنی چل رہی ہے۔

واقعے کے فوری بعد جاں بحق اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *