تحریک انصاف نے ضمنی انتخابات میں بڑی برتری حاصل کرلی

کشمیر انتخابات میں پی ٹی آئی کامیاب

لاہور: نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پنجاب کے مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیرقانون پنجاب ملک احمدخان نے ضمنی انتخاب میں شکست تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ دل سے تسلیم کرتا ہوں تحریک انصاف کو تاریخی فتح ہوئی، عوام کا ووٹ ہمارے خلاف آیا ہے۔

ملک احمد خان نے کہا کہ حمزہ سے بات ہوئی ہے بہت مشکل صورتحال ہے، وفاق میں بھی ایک اتحادی حکومت ہے، حمزہ شہباز نے بھی عوام کی رائے کا احترام کرنے کا کہا ہے۔

مزید پڑھیں:مریم نواز نے ضمنی انتخاب میں شکست پر ردعمل دے دیا

خیال رہے کہ پنجاب اسمبلی کے بیس حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف کو حکمران جماعت مسلم لیگ ن کے خلاف واضح برتری حاصل ہے، اب تک کے نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کو 17 نشستوں پر برتری حاصل ہے جبکہ دو پر ن لیگ آگے ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *