صومالیہ، وزرا اور پارلیمانی ممبران کے قیام کردہ ہوٹَل کے قریب خود کش حملہ

موغادیشو: جنوبی صومالیہ کے وسطی شبیلا علاقے میں واقع شہر سیوہر میں وزرا اور پارلیمانی نمائندوں کے قیام پذیر ہونے والے ایک ہوٹل کے قریب ایک خودکش حملہ کیا گیا ۔

ایک پولیس افسر نے  اپنا نام ظاہر نہ  کرنے کی شرط پر پریس کو ایک بیان میں کہا، خودکش حملہ آور نے بم سے بھری گاڑی کو دھماکے سے اڑا دیا جسے وہ چلا رہا تھا۔

یہ حملہ دارالحکومت موغادیشو سے 90 کلومیٹر شمال میں صوبہ ہرشابیلے کے شہر میں نور ڈور ہوٹل کے قریب ہوا۔

مزید پڑھیں:ایک زرداری سب پربھاری یا ایک زرداری سوبیماری؟

اہلکار نے بتایا کہ اس واقعے میں بعض افراد  ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ ابھی تک کسی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

باور رہے کہ دہشت گرد تنظیم الشباب اکثر  و بیشتر صومالیہ میں سکیورٹی فورسز اور شہریوں کو نشانہ بناتے ہوئے دہشتگرد کارروائیاں کرتی رہتی ہے ـ

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *