بھارت میں چار ماہ بعد ایک دن میں کورونا کے 20 ہزار سے زائد کیسز سامنے آگئے

بھارت میں چار ماہ بعد ایک دن میں کورونا کے 20 ہزار سے زائد کیسز سامنے آگئے۔

بھارتی وزارت صحت کے مطابق بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 20 ہزار 528 نئے کیسز اور 49اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

بھارتی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ بھارت میں 18 ماہ میں کورونا ویکسین کی 2 ارب خوراکیں لگائی جا چکی ہیں، اتنے کم وقت میں 2 ارب خوراکیں لگا کر بھارت نے دنیا میں اپنی الگ پہچان بنا لی ہے۔

اس کے علاوہ بالغ افراد کو کورونا کے بوسٹر شاٹس دینے کا عمل جاری ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *