عورت کا علَم ہمیشہ بلند رکھا، کبھی مردوں کے پیروں میں گرنے نہیں دیا: خلیل قمر

خلیل الرحمان

معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر کا کہنا ہے کہ انہوں نے ہمیشہ عورت کا علَم بلند رکھا ہے اور کبھی مرد کے پیروں میں گرنے نہیں دیا۔

حال ہی میں عید الاضحیٰ کے موقع پر خلیل الرحمٰن قمر کی لکھی گئی فلم ‘لندن نہیں جاؤں گا’ ریلیز کی گئی جس میں مرکزی کردار ہمایوں سعید، مہوش حیات اور کبریٰ خان نے ادا کیے۔

اسی حوالے سے نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں خلیل الرحمٰن قمر نے اپنی فلم کی کہانی پر گفتگو کی۔

انہوں نے کہا کہ ‘میں ہمیشہ ہلکی پھلکی فلمیں لکھتا ہوں لیکن کبھی کوئی فلم کسی ٹھوس پیغام کے بغیر نہیں لکھی، ہر فلم کوئی نا کوئی پیغام دے رہی ہوتی ہے، اسی طرح لندن نہیں جاؤں گا میں بھی ایک زبردست پیغام ہے’۔
خلیل الرحمٰن نے کہا کہ ‘فلم دیکھنے کے بعد بہت سے شعبدہ باز کہیں گے کہ یہ فلم میں نے اُس واقعے (صحافی، سماجی کارکن ماروی سرمد کیساتھ لائیو شو میں عورت مارچ پر تلخ کلامی) کے بعد لکھی ہے لیکن دراصل یہ اس واقعے سے 7 ماہ قبل لکھی جا چکی تھی، پھر بہت سارے لوگوں کو شرم آئے گی’۔

ڈرامہ نگار نے کہا کہ ‘میں نے ساری زندگی اپنے ہاں کی عورتوں کے مسائل کو دیکھا، میں شاید ان لوگوں میں سے ہوں جو خواتین کے مسئلے جانتا ہوں اس لیے میں نے ہمیشہ عورت کا علَم بلند رکھا، کبھی اسے مردوں کے پیروں میں گرنے نہیں دیا’۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *