وزیراعظم کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی اعلان

وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری پر دستخط کر دیے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 18 روپے سے زیادہ کمی کا امکان ہے جبکہ ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت میں 40 روپے تک کی کمی کی جاسکتی ہے۔واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کچھ دیر میں قوم سے خطاب کریں گے جس میں وہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر قوم کو اعتماد میں لیں گے۔
یاد رہے کہ گزشہ روز آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھجوائی تھی۔
تاہم بعد ازاں پیٹرولیم ڈویژن نے پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کی سمری منظوری کیلئے وزارت خزانہ کو بھیج دی تھی۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کی مخلوط حکومت کے آنے کے بعد پیٹرول کی قیمت میں 100 روپے سے زائد کا اضافہ کیا جاچکا ہے اور اس حکومت نے عالمی منڈی میں مسلسل تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود پہلی بار پیٹرول کی قیمت میں کمی کا اعلان کیا۔