سری لنکا کے صدرنے استعفیٰ دے دیا، مظاہرین کا جشن

سری لنکا کے صدرگوٹابایا راجا پاکسے نے ملک سے فرار کے بعد استعفیٰ دے دیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ملک سے فرار ہوکر مالدیپ اورپھرسنگاپورپہنچنے والے سری لنکا کے صدر گوٹابایا راجا پاکسے نے استعفیٰ دے دیا۔ صدر کے استعفے کی خبرسن کر ہزاروں مظاہرین نے جشن منایا۔
سری لنکا میں گزشتہ کئی روز سے صدر گوٹابایا راجا پاکسے سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔ مشتعل مظاہرین کے صدارتی محل پر دھاوا بولنے کے بعد گوٹا بایا راجا پاکسے ملک سے فرار ہوگئے تھے۔
سری لنکن صدر گوٹابایا راجا پاکسے نے حکومت مخالف احتجاجی مظاہروں کے دوران سنگاپور فرار ہونے کے بعد اپنا استعفی بذریعہ ای میل پارلیمنٹ کے اسپیکرکو بھیجا۔انہوں نے گرفتاری سے بچنے کے لئے بیرون ملک سے استعفیٰ بھجوا یا۔

سری لنکا میں بدترین معاشی بحران کے بعد حکمران اشرافیہ کے خلاف شدید احتجاج اورمظاہرے جاری ہیں اور عوام کو سنگین معاشی بحران کے باعث گذشتہ کئی ماہ سے بدترین لوڈشیڈنگ، ایندھن، خوراک، دواؤں اور دیگر بنیادی ضروریات کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *