سشمیتا سین نے للت مودی سے شادی کرلی؟

1994 میں حسینہ کائنات کا مقابلہ جیتنے والی خوبرو بھارتی اداکارہ سشمیتا سین کے حوالے سے یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ انہوں نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے بانی و پہلے چیئرمین للت مودی سے خاموشی سے شادی کرلی ہے۔

آج للت مودی نے انسٹاگرام پر سشمیتا سین کے ساتھ متعدد تصاویر شیئر کیں اور اس کے ساتھ ایک پیغام بھی پوسٹ کیا جس کے بعد قیاس آرائیوں کا سلسلہ شروع ہوا۔
للت مودی نے لکھا کہ ’ابھی ابھی ورلڈ ٹور سے لندن واپس آیا ہوں، یہاں میں اپنی better half سشمیتا سین کا تذکرہ کرنا چاہوں گا، بالآخر ایک نئی زندگی کی شروعات ہوگئی ہے، لگتا ہے میں چاند سے بھی اوپر ہوں۔‘

https://www.instagram.com/lalitkmodi/?utm_source=ig_embed&ig_rid=93c363bd-0ecc-4fdf-a66f-1f32a35e2ebb

للت مودی کی اس پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا پر پیغامات کا تانتا بندھ کیا۔ کسی نے اس خبر کو حیران کن قرار دیا تو کسی نے خوشی کا اظہار کیا۔

کسی نے کہا کہ ان دونوں نے چپکے سے شادی کرلی ہے جبکہ للت مودی کی اس پوسٹ سے بڑے میڈیا آؤٹ لیٹس نے بھی یہی مطلب اخذ کیا کہ دونوں نے شادی کرلی ہے۔
تاہم بعد میں للت مودی نے خود وضاحت جاری کی اور کہا کہ ’میں یہ بات واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ابھی شادی نہیں کی، صرف ہم ایک دوسرے کے ساتھ ہیں، شادی بھی ایک دن ہو جائے گی۔‘

علاوہ ازیں انسٹا پوسٹ میں بھی للت مودی نے تھوڑی تبدیلی کی اور Better half کی جگہ better looking partner لکھ دیا۔ساتھ ہی انہوں نے مزید وضاحت کی کہ محبت کا مطلب صرف شادی نہیں ہوتا تاہم خدا نے چاہا تو یہ بھی ایک دن ہوجائے گا، میں نے صرف اس بات کا اعلان کیا ہے کہ ہم ایک دوسرے کے ساتھ ہیں۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *