کراچی میں آج شام سے موسلا دھار بارش کا امکان

کراچی میں آج شام سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے اور بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے شہر بھر میں تیز بارشوں کا سلسہ شروع ہوجائے گا جو 18 جولائی تک چل سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ 23 جولائی سے نیا سسٹم شہر میں داخل ہوگا جب کہ اگست کے وسط تک ایک کے بعد ایک اسپیل آئے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں شمال مشرق سے ہلکی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 78فیصد ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *