سونو نگم کی حدیقہ کیانی کے ہمراہ ان کے گانے پر پرفارمنس، ویڈیو وائرل

بالی وڈ کے معروف گلوکار سونو نگم نے پاکستانی گلوکارہ حدیقہ کیانی کے ہمرا دبئی میں ایک کنسرٹ میں پرفارم کیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سونو نگم حدیقہ کیانی کے ساتھ ایک کنسرٹ میں ان کے گانے ‘ہونا تھا پیار ‘گا رہے ہیں۔

یہ واضح نہیں ہوسکا کہ یہ کنسرٹ دبئی میں کب ہوا تھا؟ جس میں موسیقی کی دنیا کے دو بڑے ناموں نے ایک ساتھ پرفارم کیا۔

خیال رہے کہ ‘ہو نا تھا پیار’ گانا شعیب منصور کی ہدایت کاری میں بننے والی پاکستان کی مشہور فلم ‘بول’ کا حصہ تھا جسے حدیقہ کیانی اور عاطف اسلم نے اپنی آواز سے سپر ہٹ بنا دیا تھا۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *