قابض بھارتی فوج کا پلوامہ میں سرچ آپریشن، 2 نوجوان شہید

سرینگر: کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر  کے ضلع پلوامہ میں سرچ آپریشن کی آڑ میں گھر گھر تلاشی لی ، داخلی و خارجی راستوں کو بند کرنے کے ساتھ ساتھ نیٹ سروس معطل کردی گئیں ـ

اسی دوران بھارتی فوج نے ایک گھر پر اندھا دھند فائر کھول دیا جس کے نتیجے میں 2 نوجوان شہید ہوگئے نوجوانوں کی لاشوں کو لواحقین کے حوالے کرنے کے بجائے پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا۔

مزید پڑھیں:ایم کیو ایم رہنما بابر غوری کو بے گناہ قرار دینے کی پولیس رپورٹ مسترد

شہید نوجوانوں کے والدین اپنے بچوں کے جنازے وصول کرنے کی کوششوں میں دھکے کھا رہے ہیں۔ بھارت نواز کٹھ پتلی انتظامیہ نے شہید نوجوانوں کو عسکریت پسند ثابت کرنے کی کوشش کی ـ

خیال رہے کہ دیگر اسلامی ممالک کی طرح مقبوضہ کشمیر میں بھی عید الاضحیٰ مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی جا رہی ہے اور ان دنوں میں بھی قابض بھارتی فوج اپنی ریاستی دہشت گردی سے باز نہ آئی ـ

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *