جے یوآئی سندھ کا اجلاس 14 جولائی کو حیدرآباد میں ہوگا

کراچی (پ ر) جمعیت علمائے اسلام صوبہ سندھ کے امیر مرشدالموحدین مولانا سائیں عبدالصمد ہالیجوی اور صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو نے باہمی مشاورت سے جےیوآئی سندھ کی صوبائی مجلس شوریٰ کا اہم اجلاس کل بروز جمعرات 14 جولائی 2022 بمطابق 6 ذی الحج 1443ہجری بمقام ڈویژنل آفس ” الجمعیۃ ہاؤس ” حیدرآباد میں طلب کرلیا ہے ۔

مزید پڑھیں:پولیس کی غفلت سے نوجوان قتل، 5 پولیس اہلکار معطل

جےیوآئی سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات مولانا سمیع الحق سواتی کے مطابق اجلاس میں اہم امور زیر بحث آئیں گے، اجلاس میں صوبہ بھر سے جمعیت علماء اسلام کےمجلس عاملہ کے تمام اراکین ،مجلس شوری کے اراکین، 30 اضلاع کے امراء و نظماء عمومی کو دعوت نامے جاری کردئیے گئے ہیں ۔

مزید پڑھیں:نیوٹرلز سے صلح کرنا چاہتا ہوں، شیخ رشید احمد

اجلاس میں سندھ کے پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات میں ہونے والی دھاندلیوں اور بےقاعدگیوں کیخلاف احتجاجی تحریک کے حوالے سے اہم فیصلے ہوں گے جبکہ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کراچی و حیدرآباد کے 16اضلاع میں اب تک ہونے والی تیاریوں اور انتخابی مہم کا جائزہ بھی لیا جائے گا ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *