پولیس کی غفلت سے نوجوان قتل، 5 پولیس اہلکار معطل

ساہیوال میں غیرت کے نام پر بھائی نے بہن کو قتل کردیا

حیدرآباد: حیدر آباد کے مقامی ہوٹل میں مبینہ طور پر بل کی ادائیگی پر جھگڑے کے دوران نوجوان کے قتل کے واقعےمیں غفلت برتنے پر 5  پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی حیدرآباد کا کہنا ہےکہ ہوٹل مالک کو حراست میں لے لیا گیا ہے،واردات کے  وقت موقع پر موجود پولیس موبائل میں موجود اہلکاروں نے کارروائی کیوں نہیں کی اس حوالے سے تحقیقات کی جائیں گی۔

مزید پڑھیں: نیوٹرلز سے صلح کرنا چاہتا ہوں، شیخ رشید احمد

پولیس حکام کےمطابق حیدر آباد بائی پاس کے قریب گزشتہ رات ہوٹل میں کھانے کے دوران عملے اور نوجوان کے درمیان جھگڑا ہوا جس کے بعد فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق اور  3افراد زخمی ہوئے۔بعد ازاں مقتول کے ورثا نےقاسم آباد اور مٹیاری ہالہ بائی پاس پر میت کے ہمراہ احتجاج کیا۔

ایس ایس پی امجد شیخ کا کہنا ہے کہ 5 نامزد ملزمان سمیت 10 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے،قتل کے محرکات اور  واردات کے موقع پر پولیس موبائل کی کارروائی نہ کرنے پر تحقیقات کی جائے گی ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *