کراچی، 5 منزلہ عمارت زمین بوس ہوگئی، ایک شخص جاں بحق

کراچی: پولیس کے مطابق واقعہ لیاری کے علاقے نیا آباد  میں پیش آیا جہاں 5 منزلہ عمارت خستہ حالی کےباعث خالی تھی جب کہ  عمارت کی گیلری کا کچھ حصہ دو روز قبل بارش کے دوران گرا تھا۔ 

پولیس کا بتانا ہے کہ عمارت گرنے سے اس کے ملبے تلے دب کر ایک رکشہ بھی تباہ ہو گیا جب کہ حادثے میں جاں بحق ہونےوالے شخص کی شناخت شاہد کے نام سے ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:کراچی، 5 منزلہ عمارت زمین بوس ہوگئی، ایک شخص جاں بحق

دوسری جانب چیف سیکرٹری سندھ سہیل راجپوت نےعمارت گرنےکانوٹس لے لیا اور  ڈی سی ساؤتھ کوجائے حادثہ کا دورہ  کرنے  کی ہدایت بھی کی۔

چیف سیکرٹری نے واقعے پر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے بھی رپورٹ طلب کرلی اور ایس بی سی اے کو خطرناک عمارتیں خالی کرانے کی ہدایت کردی۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *