اداکارہ میرا سلمان خان سے شادی کی خواہش مند

کراچی:معروف اداکارہ میرا نے بالی ووڈ کے دبنگ خان سے شادی کی خواہش کا اظہار کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق میرا نے نجی ٹی وی پر دیے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ انہیں اگر بھارتی اداکار سلمان خان شادی کی پیش کش کریں تو وہ انہیں منع نہیں کرپائیں گی۔

دونوں کے درمیان عمر کے فرق کو کم سے کم بتاتے ہوئے میرا کا کہنا تھا کہ ان کی اتنی عمر نہیں جتنی بتائی جاتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر انہیں ماضی میں اداکار رینبو سے شادی کا موقع ملتا تو ضرورت کرتیں۔

اداکارہ نے انٹرویو کے دوران میزبان کی جانب سے دلچسپ سوالات کے جواب دیے۔

میرا نے مزید کہا کہ میں عید ہمیشہ اپنی فیملی کے ساتھ گزارتی ہوں۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *