ملک میں کورونا وائرس کی شرح 5 فیصد سے بڑھ گئی

خیبر پختونخوا کورونا وائرس

ملک میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 5 فیصد سے تجاوز کرگئی۔

قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کا ایک مریض انتقال کرگیا اور مثبت کیسز کی شرح 5.46 ریکارڈ ہوئی۔

این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 674 ٹیسٹ کیے گئے جس میں 255 نئے مثبت کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 141 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

کورونا کے سب سے زیادہ مثبت کیسز کراچی سے رپورٹ ہوئے جن کی تعداد 161 تھی جبکہ دیگر شہروں میں لاہور سے 39، اسلام آباد سے 14، پشاور سے 7 جبکہ حیدرآباد سے 3 افراد میں کوویڈ پایا گیا۔

 

 

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *