پاکستان نے اسلامک سالیڈیریٹی گیمز کے لئے مرد و خواتین کراٹے ٹیموں کا اعلان کر دیا

پاکستان کراٹے فیڈریشن نے اسلامک سالیڈیریٹی گیمز کے لئے پاکستان کی مرد اور خواتین کی کراٹے ٹیموں کا اعلان کردیا ہے۔

مردوں کی ٹیم کے لیے منتخب ہونے والے کھلاڑیوں میں 60 کے جی کے لیے محمد مراد، 67 کےجی کے لیے نصیراحمد، 75 کے جی کے لیے سعدی عباس اور 84 کے جی کے لیےعمران علی کو منتخب کیا گیا ہے۔

پاکستان کراٹے فیڈریشن کی طرف سے خواتین کی ٹیم کے لیے55 کے جی کے لیے ثناء کوثر، 61 کے جی کے لیے فخرالنساء ، 68 کے جی کے لیے کلثوم ہزارہ اور پلس68 کے جی کے لیے نرگس ہزارہ کے ناموں کا انتخاب کیا گیا ہے۔

اسلامک سالیڈیریٹی گیمز میں شرکت کے لئے جانے والی پاکستانی ٹیم کی کوچنگ شاہ محمد شان کریں گے جبکہ عندلیب سندھو ٹیم کی مینیجر ہوں گی۔

5 ویں اسلامک سالیڈیرٹی گیمز 9 سے 18 اگست تک ترکی کے شہر کونیا میں ہوں گے.

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *