سلمان خان اس بار عید کی مبارکباد دینے مداحوں کے سامنے کیوں نہیں آئے؟

بالی وڈ اسٹار سلمان خان نے اس بار گلیکسی اپارٹمنٹ کی گیلری میں آکر مداحوں کو عید کی مبارکباد دینے کے بجائے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ہی مداحوں کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد پیش کی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ اسٹار سلمان خان اس سال عید الاضحیٰ کےموقعے پر سکیورٹی وجوہات کی سبب مداحوں کے لیےگھرکی گیلری میں نہیں آ پائے اور عید کے موقع پر ان کے پرستار ان کی جھلک دیکھنے سے محروم رہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق لارینس بشنوئی گینگ کی جانب سے جان لیوا دھمکیوں کے بعد سلمان خان عوامی مقامات میں جانے سے بھی اجتناب کر رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اسپیشل فورس کے 10 افسران سلمان خان کی حفاظت کے لیے ان کے گھر گلیکسی اپارٹمنٹ کے باہر تعینات کیے گئے ہیں اور ان کی رہائش گاہ کے آس پاس موجود عمارتوں پر سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کیے گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلموں کی شوٹنگ کے دوران بھی سلمان خان کی سکیورٹی پر معمور افسران فلم سیٹ پر ان کے ساتھ رہتے ہیں۔
سکیورٹی خدشات کی بنا پربالی وڈ اسٹار نے اس بار عیدالاضحیٰ کے موقعے پر گھر کی گیلری میں آکر مداحوں کو ہاتھ ہلاکر مبارکباد دینے کے بجائے ایک ٹوئٹ پیغام کے ذریعے مبارکباد دی۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *