بالی وڈ اداکاروں کی امتِ مسلمہ کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد

بالی وڈ کے معروف اداکاروں نے عید الاضحیٰ کے موقع پر مسلمانوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔

اداکارہ مادھوری ڈکشت، سارا علی خان، رچا چڈھا سمیت اداکار سنجے دت، سدھارتھ ملہوترا، عمران ہاشمی اور دیگر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے عید کی مبارکباد دی۔

اداکار سنجے دت نے انسٹاگرام پر عید مبارک کی کارڈ نُما تصویر شیئر کی اور ساتھ ہی کیپشن میں عید کی مبارکباد دی۔
اداکارہ سارا علی خان نے انسٹاگرام پر اپنے ایک کردار کی تصویر پوسٹ کی جس میں وہ سر پر دوپٹہ اوڑھے کھڑی ہیں، اداکارہ نے ساتھ ہی عید الاضحیٰ کی مبارکباد بھی دی۔

عمران ہاشمی نے بھی عید کے موقع پر ٹوئٹر پر پیغام جاری کیااور حج کے ساتھ عید مبارک کی تصویر شیئر کی۔
انوپم کھیر نے عید کی مبارک ہندی زبان میں دی۔

اس کے علاوہ اداکارہ مادھوری ڈکشت نے انسٹاگرام اسٹوری پر عید الاضحیٰ کے موقع پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اداکارہ رِچا چڈھا نے بھی عید الاضحیٰ کی مبارکباد ٹوئٹ پر دی۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *