سندھ میں 21 روز کی بارشوں میں 26 افراد جاں بحق

پی ڈی ایم اے کے مطابق صوبہ سندھ میں 20 جون سے 10 جولائی کے عرصے میں بارش کے دوران مختلف واقعات میں 26 افراد جاں بحاں بحق ہوگئے ہیں۔

اس حوالے سے پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق اسی عرصے میں زخمیوں کی تعداد 11 ریکارڈ کی گئی۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق سب سے زیادہ ہلاکتیں کراچی میں ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی میں بارش کے دوران حادثات میں 14 افراد جاں بحق ہوئے، ان میں سے 6 کا تعلق ضلع شرقی اور 4 کا کورنگی سے تھا۔ علاوہ ازیں پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق ضلع وسطی، ضلع جنوبی، ضلع غربی اور ملیر میں ایک ایک شخص جاں بحق ہوا۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق سندھ کے ضلع ٹھٹہ میں 9، خیرپور میں 2 اورسکھر میں ایک شخص بارشوں کے دوران مختلف حادثات کے باعث جاں بحق ہوا۔

 

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *