سندھ کے نام پرسیاست اور چوری کرکے پیسے باہر بھیجے جاتے ہیں، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان نے جلسہ عام سے خطاب میں کہا ہے کہ ہمارا مقابلہ چوروں سے ہے، ان سے پیسے لے لو لیکن ووٹ بلے کو ڈالنا۔

لودھراں میں جلسے سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھاکہ سندھ کا پیسہ چوری ہوکر دبئی جاتا ہے، سندھ کے نام پرسیاست اور چوری کرکے پیسے باہر بھیجے جاتے ہیں۔

مزید پڑھیں:خیبر پختو نخوا میں شدید بارشوں نے تباہی مچادی، 3 افراد ہلاک

انہوں نے کہا کہ زرداری اورمراد علی شاہ کے خلاف سارے کیسز تیار تھے، کون سی طاقت تھی جس نے زرداری کوسزا نہیں ہونے دی، میں نے پوری کوشش کی کہ ان چوروں کو سزا دی جائے لیکن پھرکبھی بتاؤں گا جن کے پاس طاقت تھی وہ چوری کواتنا برا نہیں سمجھتے تھے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھاکہ عثمان بزدار کوبہت برا کہا گیا لیکن اب لاہور میں بارش کا پانی کھڑا نہیں ہوتا، زیرزمین ٹینک بنے ہوئے ہیں جبکہ زرداری اورٹولے نے کبھی نہیں سوچا کہ بارش سے پہلے تیاری کرلیں۔

مزید پڑھیں:جنوبی افریقہ، تفریحی مرکز پر حملہ، 14 افراد لقمہ اجل ـ

ان کا کہنا تھاکہ ہمارا مقابلہ ان چوروں سے ہے، ان سے پیسے لے لو لیکن ووٹ بلے کو ڈالنا، یہ ہماری پہلی اسمبلی تھی جو ڈیزل کے بغیر چل رہی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک کا وہ حال ہونے والا ہے جو سری لنکا کا ہوا۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *