جے یوآئی سندھ کا اہم اجلاس 14 جولائی کو حیدرآباد میں ہوگا،

کراچی (پ ر) جمعیت علمائے اسلام صوبہ سندھ کے امیر مرشد الموحدین مولانا سائیں عبد الصمد ہالیجوی اور صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو نے باہمی مشاورت سے جےیوآئی سندھ کی صوبائی مجلس شوریٰ کا اہم اجلاس جمعرات 14 جولائی 2022 بمطابق 6 ذی الحج 1443ہجری بمقام ڈویژنل آفس ” الجمعیۃ ہاؤس حیدرآباد میں طلب کرلیا ہے ۔

مزید پڑھیں:بنگلہ دیش میں سیلابی ریلیوں سے 120 افراد جاں بحق ـ

جےیوآئی سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات مولانا سمیع الحق سواتی کے مطابق اجلاس میں صوبہ بھر سے مجلس عاملہ کے تمام اراکین ،مجلس شورا کے اراکین، 30 اضلاع کے امراء و نظماء عمومی کو دعوت نامے جاری کردئیے گئے ہیں ۔

مزید پڑھیں:مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک

اجلاس میں سندھ کے پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات میں ہونے والی دھاندلیوں اور بے قاعدگیوں کیخلاف احتجاجی تحریک کے حوالے سے اہم فیصلے ہوں گے جبکہ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کراچی و حیدرآباد کے 16اضلاع میں اب تک ہونے والی تیاریوں اور انتخابی مہم کا جائزہ بھی لیا جائے گا

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *