بنگلہ دیش میں سیلابی ریلیوں سے 120 افراد جاں بحق ـ

حکام نے بتایا کہ شدید بارشوں سے 15 ملین افراد نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوئے اور جانی نقصان 120 تک ہو گیاہے۔

سلہٹ کے ایک سینئر سرکاری اہلکار مجیب الرحمان نے کہا کہ سڑکیں بنانے کے بجائے بارش کے پانی کے بہاؤ کو یقینی بنانے کے لیے مزید نہریں بنائی جائیں گی۔

مزید پڑھیں:سب مل کر ملک کو سری لنکا بننے سے بچائیں، شیخ رشید

رحمان نے یہ بھی کہا کہ حکومت آفت سے متاثرہ مکانات کی مرمت کے لیے فنڈز فراہم کرے گی۔

بتایا گیا کہ ملک کے کچھ علاقے زیر آب آگئے، مکانات اور مٹی کی فصلوں کو شدید نقصان پہنچا۔

مزید پڑھیں:وزیراعظم کا بارشوں اور سیلاب سے متاثرین کے لئے پیکج کا اعلان

وزیر منصوبہ بندی محمد عبدالمنان نے کہا کہ حکومت کے پاس سیلاب سے متاثرہ آبادی کے لیے ایک "میگا پلان” موجود  ہے ـ

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *