یوکرین ، روسی فوج کا رہائشی عمارت پر راکٹوں سے حملہ،15 افراد ہلاک

کیف: روسی فوج کی جانب سے یوکرین میں رہائشی عمارت پر راکٹ حملوں میں 15 شہری ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق روسی فوج نے اتوار کے روز ڈونیٹسک کے علاقے چارسیو یار میں پانچ منزلہ رہائشی عمارت پر راکٹ داغے،  جس کے نتیجے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق 6 افراد ہلاک ہوئے، تاہم بعد ازاں امدادی ٹیموں میں ہلاکتوں میں اضافے کے بعد 15 ہلاکتوں کی تصدیق کردی ہے۔

مزید پڑھیں: امریکی صدر کی مسلم امہ کو حج اور عید قربان کی مبارکباد

علاقائی گورنر پاولو کیریلینکو کے مطابق  عمارت کے ملبے میں کم از کم تین درجن افراد دبے ہوئے ہیں اور امدادی ٹیمیں ملبے تلے دبے افراد سے کسی نہ کسی طرح رابطہ رکھے ہوئے انہیں نکالنے کے لیے کوشاں ہیں۔ ذرائع کے مطابق روسی فوج نے رہائشی عمارت کو یوراگن راکٹوں سے نشانہ بنایا۔

میڈیا ذرائع کے مطابق روسی حملے میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، جنہیں ملبے سے نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *