جاپان، سابق وزیراعظم شنزو ایبے پر قاتلانہ حملہ، حالت تشویشناک

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جاپان کے سابق وزیراعظم شنزوایبے پر حملہ آور نے گن سے حملہ کیا اور فائرنگ کی، جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جاپان کے سابق وزیرِ اعظم شنزو ایبے پر حملے کے وقت فائرنگ کی آواز سنائی دی تھی۔

مزید پڑھیں:وزیراعظم کا بارشوں اور سیلاب سے متاثرین کے لئے پیکج کا اعلان

شنزو ایبے پر حملے کے فوری بعد مشکوک شخص کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔ خبر ایجنسی نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ شنزو ایبے ہوش میں نہیں ہیں، انہیں دل کا دورہ بھی پڑا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شنزو آبے کو مغربی شہر نارا میں انتخابی مہم کے دوران بظاہر گولی لگنے کے بعد اسپتال لے جایا گیا ہے۔ حملہ شنزو ابے کی تقریر کے دوران ہوا جس کے بعد وہ اسٹیج پر گر گئے۔

مزید پڑھیں:ملیر 15 مویشی منڈی میں گیٹ پاس کے نام پر غیر قانونی رقم کی وصولی جاری

ایبے کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال لے جایا گیا، وہ ایوان بالا کے انتخابات سے قبل انتخابی مہم کیلئے نارا میں تھے۔ حملے کے عینی شاہد نے بتایا کہ پہلی گولی کی وجہ سے شنزوابے پیچھے کی طرف لڑکھڑا گئے، جب کہ دوسری گولی کے بعد وہ زمین پر گرگئے۔

رپورٹ کے مطابق گولی سابق وزیر اعظم آبے کے بائیں سینے کی جانب لگیں۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *