ملیر 15 مویشی منڈی میں گیٹ پاس کے نام پر غیر قانونی رقم کی وصولی جاری

کراچی: ملیر 15 مویشی منڈی میں گیٹ پاس کے نام پرغیرقانونی رقم وصولی دھڑلے سے جاری ہے ڈی ایم سی ملیر کے ٹیکسیشن افسران اور بعض پولیس افسران کی ملی بھگت سے جاری ہے۔

یہ غیر قانونی دھندہ ایڈمنسٹریٹر اور میونسپل کمشنر کے علم میں لانے کے باوجود نہ رک سکا 5جولائی کو اس غیرقانونی عمل کی خبر بمعہ 100 روپے کی رسید بطور ٹبوت بھیجے گئے خبر اور رسیدیں ایڈمنسٹریٹر اور میونسپل کمشنر کے واٹس ایپ نمبر پر بھیجی گئیں لیکن اس کے باوجود کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔

مزید پڑھیں:شہباز شریف کا افغانستان سے کوئلہ درآمد کرنے کا اعلان، طالبان نے قیمتیں دگنی کردی

قبل ازیں معلوم ہوا تھا کہ جہانزیب نامی شخص صرف ٹیکسیشن اور بعض پولیس افسران کی ملی بھگت سے یہ غیرقانونی کام جاری رکھے ہوئے ہے اور دونوں اعلی افسران اس معاملے سے یکسر لاعلم ہیں اور توقع تھی کہ علم میں اتے ہی مذکورہ اعلی ذمہ داران اس کے خلاف فوری کارروائی کے احکامات جاری کریں گے۔

اس کے برعکس دو روز گذرنے کے باوجود روزانہ بھاری رقوم گیٹ پاس کے نام پر وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی نہ ہونابہت سے سوالات کوجنم دے رہاہے عوام سے سرعام لوٹ مارکی یہ کارروائیاں فوری انسداد کی متقاضی ہیں۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *