کراچی میں کہاں کتنی بارش ہوئی؟ اعداد و شمار جاری

شہر قائد میں گزشتہ روز ہوئی بارش کے اعداد و شمار جاری کردیے گئے ہیں۔

محکمہ موسمیات نے گزشتہ روز دوپہر تین بجے سے اب تک ہونے والی بارشوں کے اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں۔

جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ بارش سرجانی ٹاؤن میں 68.2ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ گلشن حدید میں60 ملی میٹر،نارتھ کراچی میں 52.4ملی میٹر اور قائد آباد میں 48.5 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

اسکے علاوہ فیصل بیس میں 42ملی میٹر،اورنگی ٹاؤن میں 25.7 ملی میٹر،سعدی ٹاؤن میں 23.5ملی میٹر ، گڈاپ میں 20.6 ملی میٹر،ناظم آباد میں 19.6 ملی میٹر،پی اے ایف مسرور بیس میں 15.8ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

اعداد و شمار میں مزید بتایا گیا کہ ائیرپورٹ میں 14 ملی میٹر،یونیورسٹی روڈ میں12.4 ملی میٹر،جناح ٹرمینل میں 11.4 ملی میٹر جبکہ کیماڑی میں 11ملی میٹربارش ریکارڈ ہوئی۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *