بلوچستان میں بارشوں سے ہلاکتوں کی تعداد 56 ہوگئی

بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی، مختلف حادثات میں اموات کی تعداد 56 ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شمال مشرقی بلوچستان میں موسلادھار بارشوں اور سیلابی ریلوں کی تباہ کاریاں جاری ہیں، متعدد مکانات منہدم جبکہ رابطہ سڑکیں اور پل بہہ گئے، خانہ بدوشوں کی جھونپڑیاں اور مویشی بھی سیلابی ریلوں کی نظر ہوگئے۔

اس حوالے سے پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے کہا کہ حالیہ طوفانی بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں 56 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 57 افراد زخمی ہوگئے۔

خیال رہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پی ڈی ایم اے کی امدادی سرگرمیاں جاری ہے، گزشتہ چار روز سے کوئٹہ سمیت بلوچستان کے دیگر علاقے قلعہ سیف اللہ‘ ہرنائی، ژوب، زیارت، خضدار، گوادر، مکران ڈویژن، چمن، پشین، برشور توبہ کاکڑی سمیت دیگر علاقے متاثر ہوئے۔

واضح رہے کہ بارش کی وجہ سے بلوچستان پنجاب شاہراہ مختلف مقامات پر بند کردی گئی ہیں، رابطہ پل بہہ جانے سے کوہلو سے کوئٹہ سمیت اندرون بلوچستان سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *